Site icon MASHRIQ URDU

سعودیہ ریکوڈک کے ٪20 حصص خریدنے کیلئے تیار

00 477

سعودیہ ریکوڈک کے 20 فیصد حصص خریدنے کیلئے تیار

نجی ٹی وی نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری مائننگ فنڈ پاکستان  کے ریکوڈک پراجیکٹ میں حصص خریدنے کے لئے تیار ہے، جو ایک بار مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کانوں میں سے ایک ہو گی۔
منارا منرلز 25کھرب9 نو ارب روپے ( 9 بلین ڈالر) کے کمپلیکس کا 10سے20 فیصد حصہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے کینیڈا کے ’بیرک گولڈ‘ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے، مائننگ فنڈ حکومت پاکستان سے ایکویٹی حصص خریدے گا، جو کہ منصوبے کی 25 فیصد یعنی 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک کی مالک ہے۔
بیرک کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے گزشتہ ہفتے ریاض میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدل دے گا۔ سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری پورے منصوبے کے لئے اچھی ہو گی۔
ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراءنے کہا کہ وہ اس منصوبے کے لئے پرعزم ہیں۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ریاض کے دورے کے بعد کہا کہ یہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جہاں ملک کے وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ انہیں اگلے چھ ماہ کے اندر معاہدے کی توقع ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے تصدیق کی کہ منارا ریکوڈک معاہدے پر غور کر رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے مملکت کی دھاتوں کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بندر الخریف نے کہا کہ منارا ہمارے لئے یہ یقینی بنانے کے لئے ایک اچھا ذریعہ ہوگا کہ سعودی عرب اپنی مستقبل کی صنعت کاری اور ضروریات کے لئے درکار معدنیات کی حفاظت کرے۔
رپورٹ کے مطابق مکمل ہونے پر یہ بیرک گولڈ کے لئے ایک بڑا فروغ ہو گا جسے مالی کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد حصص کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مغربی افریقی ملک میں سونے کی اپنی بڑی کان کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
سعودی عرب پاکستان کے سب سے بڑے بیرونی قرض دہندگان میں سے ایک ہے، اس نے قرضوں کے رول اوور، مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی سہولیات دیں۔

Exit mobile version