سعودیہ اور قطر کی غزہ میں بجلی منقطع کرنے پر صرف مذمت
سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی غزہ میں بجلی بند کرنے پر مذمت کرڈالی کہا عالمی برادری اقدام کرئے۔ سعودیہ کے وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا قابلِ مذمت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جو اسرائیل پہلے بھی کرتا آرہا ہے۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے مشروط اقدام کی اپیل کی تاکہ غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کی جا سکے
دوسری جانب قطر نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے لیے ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔