سرگودھا: سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے سپتال پہنچائی۔
سوتیلی ماں نے قاتل
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے بچوں سے ملنے آتا تھا جس کا اس کی دوسری بیوی کو رنج تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔