Site icon MASHRIQ URDU

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

تنخواہ دار کیلئے ریلیف 
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
بجٹ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26  کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

شہباز شریف نے کہا کہ نئے بجٹ میں معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، حالیہ جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

دستاویز منظرِعام پر! کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟

Exit mobile version