سرمایہ کاری کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،شہباز شریف۔ حکومت کا سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ معیشت پہلے ہچکولے کھا رہی تھی۔ ہم آئی ایم ایف سے گفتگو کر رہے تھے تو وہ کون تھا جو خطوط لکھ رہا تھا؟
بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔ حمایت سے مشکل ترین لمحات گزارے ہیں۔ میں بار بار کہتا ہوں یہ ٹیم ورک ہے۔ آج ادارے ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، 5 ارب ڈالر کیلئے آرمی چیف اور ہم دوست ممالک کے پاس گئے۔ آج مہنگائی 1.6 فیصد پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آگیا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ اپوزیشن کوئی جھوٹا اسکینڈل بھی سامنے نہیں لاسکی۔ ہم اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ ترقی کا سفر اسی وقت اُڑان بھرے گا جب دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا اس نے پھر سر اٹھایا۔
کون دہشت گردوں کو لایا، کس نے اجازت دی؟ دہشت گردی کیساتھ گالم گلوچ کا کلچر ختم کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
غیر ملکی دورے پر جاؤ سمجھتے ہیں پیسے مانگنے آگیا، شہباز شریف