Site icon MASHRIQ URDU

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

488166154 1407507176907557 1821168580505033004 n e1745500312327

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔

پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

Exit mobile version