Site icon MASHRIQ URDU

سال 2024 میں SSOIU یونٹ کی شاندار پرفارمنس

WhatsApp Image 2025 01 16 at 6.39.52 PM

لاہور سال 2024 میں SSOIU یونٹ کی شاندار پرفارمنس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سپیشل سیکشوئیل افینسز انویسٹی گیشن یونٹ نے 93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا، صرف 07 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں جنہیں جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، گزشتہ برس خواتین سے زیادتی تشدد اور ہراسمنٹ کے 9183 مقدمات درج ہوئے، 2226 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے، بے بنیاد پائے جانے کی وجہ سے 6293 مقدمات کو خارج کیا گیا، خواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر SSOIU افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے موقع پر احکامات دیئے کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں، خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگاروں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا SSOIU کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version