سال ہوگیا انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ نہیں ملا: بیرسٹر گوہر
الیکشن کمیشن آفس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کا بھی فیصلہ روکا ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہو گیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔
انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج کیس 8 اپریل تک ملتوی کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔