Site icon MASHRIQ URDU

سارک سنوکر چیمپیئن شپ: محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

WhatsApp Image 2025 01 10 at 6.21.07 PM

سارک سنوکر چیمپئن شپ

سارک سنوکر چیمپیئن شپ: محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عالمی اسنوکر چیمپئن پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ چیمپئن شپ کا فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں محمد آصف نے یکطرفہ مقابلے کے بعد5-0 سے آسان فتح سمیٹی۔ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا کے مطابق فائنل شروع ہی سے محمد آصف کے حق میں ہو گیا تھا

سارک سنوکر چیمپئن شپ

جب انہوں نے پہلے فریم میں 99-03سے کامیابی حاصل کی اور اس دوران انہوں نے 67کا بریک بھی کھیلا تھا۔محمد آصف نے دوسرے فریم میں 73-46اور تیسرے فریم میں 85-38سے فتح حاصل کی تو فائنل کا باقی کھیل رسمی کارروائی بن کر رہ گیا،گزشتہ برس تیسری بار عالمی اسنوکر چیمپئن بننے والے محمد آصف نے اپنی کلاس ثابت کرتے ہوئے چوتھے فریم میں 50کا بریک کھیلتے ہوئے 109-6اور پانچویں فریم میں 67کا بریک کھیلتے ہوئے 74-0سے میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔

سارک سنوکر چیمپئن شپ پاکستان بمقابلہ سری لنکا، فائنل آج ہوگا

میچ کا فریم اسکور 99-03،73-46، 85-38، 109-06اور74-00رہا۔ایونٹ میں پاکستان کے محمد نسیم اختر نے بھی شرکت کی تھی تاہم انہیں سیمی فائنل میں محمد آصف ہی کے ہاتھوں شکست ہو گئی تھی۔سارک چیمبر آف کامرس کے سابق چیئر مین میکی ہاشم اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب کیوسٹس میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرسارک اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالم گیر شیخ،سیکریٹری جنرل بھارت کے سنیل بجاج، سر ی لنکن اسنوکر فیڈریشن کے صدر اور سارک اسنوکر ایسوسی ایشن کے خازن ذہام حسین،نائب صدر ایشین کنفیڈریشن بلیئرڈ اسپورٹس زوریش ہاشم اور دیگر بھی موجود تھے۔

Exit mobile version