سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ ورلڈ چیمپئن محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں آصف نے ہم وطن نسیم اختر کو 3-5 سے شکست دی۔ نسیم اختر نے ساتویں فریم میں سنچری بریک کھیلا مگر ورلڈ چیمپیئن آصف پر برتری نہ لے سکے۔
فائنل کے فیصلہ کن معرکے میں محمد آصف سری لنکا کے طحہٰ ارشاتھ کے مدمقابل آئیں گے۔ طحہٰ ارشاتھ نے دوسر ے سیمی فائنل میں نیپال کے انکت مان کو شکست دی تھی۔فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔