Site icon MASHRIQ URDU

ساجد سدپارہ نے 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

49f68e97 39a5 4e65 8873

ساجد سدپارہ نے 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

پاکستان کے نوجوان اور باہمت کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری کو بغیر اضافی آکسیجن اور کسی مدد کے کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے چوٹی کی اونچائی 8167 میٹر ہے۔ یہ چوٹی نیپال میں واقع ہے اور کوہ پیمائی کی دنیا میں اسے ایک خطرناک اور چیلنجنگ پہاڑ سمجھا جاتا ہے۔ ساجد سدپارہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ الحمدللّٰہ دھولاگیری سر کرلی ہے۔ بغیر آکسیجن اور بغیر کسی مدد کے، یہ مہم 10 مئی کو کامیابی سے مکمل ہوئی۔

دِل کی دھڑکن، تاریخ کا نغمہ، ثقافت کا آئینہ۔۔۔۔لاہور

 

Exit mobile version