Site icon MASHRIQ URDU

زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے: مراد علی شاہ

356444 8320801 updates

زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے، مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔

سندھ: مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں زراعت پر ٹیکس کی شرح 15 سے 45 فیصد تک عائد کرنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version