Site icon MASHRIQ URDU

ریونیو بڑھاو،قرضہ اتارو: شہباز شریف

225356 2036213280

ریونیو بڑھاو،قرضہ اتارو: شہباز شریف

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹل کرنا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے مل کر کاوشیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر طویل ہے، پاکستان کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ضروری ہے، ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ قابلِ ستائش ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانی ہے، کھربوں روپے کے ٹیکسز سے متعلق کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، مختلف عدالتوں میں زیرِ التواء کھربوں کے ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، کارکردگی سے متعلق مختلف اداروں میں موجود سقم دور کرنے ہوں گے، ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا اور ذمے داری سے کام کرنا ہے۔

شہباز حکومت, 9 ماہ میں قرضہ 5556 ارب بڑھ گیا

Exit mobile version