روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب کا عمران خان سے ملنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بانی سے مشاورت کرنی ہے۔ سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر کو بھی گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا ہے۔