Site icon MASHRIQ URDU

رول آف لاء:عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا: اعظم سواتی

پاکستان میں رول آف لاء:

رول آف لاء:عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا: اعظم سواتیپاکستان میں رول آف لاء:

اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کےلیے عمران خان کا رہا ہونا ضروری ہے۔ رول آف لاء کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرنا پڑے گا۔ اعظم خان سواتی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جہاں ظلم کا نظام ہو وہاں انصاف کےلیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔

پاکستان میں رول آف لاء:

اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اعظم خان سواتی و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف درج 2 مقدمات کی سماعت 14 جون جبکہ اعظم سواتی کے خلاف درج 1 مقدمے کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان اب پیٹرن انچیف ہوں گے: بیرسٹر گوہر

Exit mobile version