Site icon MASHRIQ URDU

روس نے امریکا کو خبردار کردیا

ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے

روس نے امریکا کو خبردار کردیاروس نے امریکا کو خبردار

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

روس نے امریکا کو خبردار

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔

علاوہ ازیں قطری وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیر قطر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خط موصول ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایرانی صدر کے خط کے مندرجات ظاہر نہیں کیے ہیں۔

امریکا کا ایران پر بمباری کرنے کا اشارہ

Exit mobile version