Site icon MASHRIQ URDU

ٹرمپ کی روس سے تجارت پابندیوں کی دھمکی

حماس سے نمٹنا پڑے گا

ٹرمپ کی روس سے تجارت پابندیوں کی دھمکیروس سے تجارت

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر 50 دنوں میں امن معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

روس سے تجارت

اُنہوں نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے ساتھ  تجارتی روابط ختم نہ کیے تو روس کے ساتھ ساتھ ان پر بھی 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک افسر نے کہا کہ یہ اقدامات روس کے امن معاہدے پر رضامند نہ ہونے کی صورت میں لاگو کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ روسی برآمد خریدنے والے ممالک کو 50 دن کی مہلت دی جائے گی اور اس کے بعد پابندیاں عائد ہوں گی۔

نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کریں گے، ٹرمپ

Exit mobile version