رحیم یار خان: کچے سے 13 مغوی مزدور بازیاب
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق اغواء کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغواء کرلیا تھا اور کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے تھے۔
کچے سے 13 مغوی
سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔
مغویوں کو پہلے تھانہ بھونگ لایا گیا اور پھر اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔