رحیم یار خان: فصل کیوں کھائی؟ 2 اونٹنیوں کو کلہاڑی سے مار دیا
پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔
دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا ہے۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔