Site icon MASHRIQ URDU

رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

rajab butt

رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا۔ اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔

چائلڈ کورٹس بل اتفاق رائے سے منظور

Exit mobile version