Site icon MASHRIQ URDU

رجب بٹ نے بصیرت چشتی کو وکیل مقرر کرلیا

011f46b0 0961 11f0 9401 656920122950.jpg

رجب بٹ نے بصیرت چشتی کو وکیل مقرر کرلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اور بیت اللّٰہ کے سامنے کھڑے ہوکر احرام میں اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ ایک نئے ویڈیو پیغام میں باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں جس 295 کی بات کی ہے وہ بھارت کے حوالے سے ہے۔ پاکستان میں موجود دفعات کا مجھے علم نہیں ہے۔ لہٰذا میں رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ چوہدری بصیرت علی چشتی پاکستان تحریکِ لبیک کے سینئر رہنما اور ٹکٹ ہولڈر، جو میرے بڑے بھائی ہیں ان کو اپنا امیر و وکیل مقرر کرتا ہوں۔ جو میری اس کیس میں رہنمائی کریں گے اور تمام مذہبی علماء، مولانا سعد رضوی، مفتی منیب الرحمٰن سمیت دیگر سے بات کریں گے۔ درخواست ہے کہ وہ مجھے اس ناکردہ گناہ پر معاف کردیں۔

رجب بٹ کی معافی، پرفیوم کی فروخت بند 

Exit mobile version