راولپنڈی: 9 مئی کیسز میں ملزمان کو سزا سنا دی گئی
راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا۔ ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔ٹرائل اقبال جرم کیا۔ عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کروائے۔ 2 سال سے ضمانتوں پر تھے۔ عدالت نے ضمانتوں پر رہا ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔