راولپنڈی: 7 ماہ کی شیرخوار قتل، ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق لاش نالے سے ملی ہے۔ مقتولہ مریم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔ پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
بچی اغواء اور قتل کا معاملہ
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال ہے اور وہ مقتولہ کا رشتے دار ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، مختلف زاویوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔