راولپنڈی: زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا ہے۔ جس میں مجرم کو سزائے موت کے ساتھ جرمانہ اور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی عدالت نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مدعیہ کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے اور ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ یاد رہے کہ مجرم کے خلاف لڑکی سے زیادتی پر مقدمہ 2024ء میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔