Site icon MASHRIQ URDU

راولپنڈی:پولیس کے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج

news 1742744415 4253

راولپنڈی:پولیس کے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔

شہری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کا قانون کے مطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔ گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی۔ دکان مالک نے ویڈیو بنائی۔ دکان مالک نے ٹریفک پولیس کےخلاف عوام میں نفرت، اشتعال انگیزی پیدا کرنے کیلئے وڈیو وائرل کی۔ مقدمے کے مطابق  ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔

پیکا ایکٹ:مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

Exit mobile version