Site icon MASHRIQ URDU

راولاکوٹ:آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

کے پی کے:فورسز کی کارروائیوں

دہشت گرد ہلاک

راولاکوٹ:آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

آزاد کشمیر: راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی ریاض مغل نے رات گئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حسین کوٹ کے جنگل میں ملزمان کے موجودگی کی اطلاع تھی۔ جہاں ملزمان نے ایک غار میں پناہ لے رکھی تھی۔ ملزمان سے متعلق یہ بھی اطلاع تھی کہ وہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نفری نے جنگل میں چھپے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا۔ تاہم اس دوران ایک ملزم نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا۔ جس سے ایک ملزم کا ساتھی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ملزمان مارے گئے۔ چاروں ہلاک ملزمان پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔

موسیٰ خیل: دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ 4 ہلاک

Exit mobile version