Site icon MASHRIQ URDU

رانا ٹاؤن: گٹروں کا گندا پانی بیماریوں کا سبب

رانا ٹاؤن: گٹروں کا گندا پانی بیماریوں کا سببرانا ٹاؤن

سیوریج کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے لوگ ڈینگی ملیریا اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
فیروز والا (عمر شہزاد سے )فیروز والا رانا ٹاؤن سے ملحقہ ابادیوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد نکاس کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اور سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے.
جن میں ملیریا ڈینگی اور پیٹ کی بیماریاں سر فہرست ہیں نمازیوں سکول کے بچوں اور شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہےشہریوں کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے درخواست ہے کہ موجودہ محکموں کی ناقص کارکردگی کا فورا نوٹس لیا جائے.
ملحقہ ابادیوں سے گندے پانی اور سیورج کے پانی کے نکاس کا جلد از جلد بہترین انتظام کیا جاے تاکہ شہری ڈینگی ملیریا جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں.
Exit mobile version