Site icon MASHRIQ URDU

راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت

راشد منہاس شہید
راشد منہاس شہید
راشد منہاس شہید کا 54 واں یوم شہادت

پائلٹ افسر شہید راشد منہاس  نے 20 اگست 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، وہ معمول کی ٹریننگ فلائٹ کے لیے جہاز میں سوار ہوئے تو بنگالی انسٹرکٹر نے زبردستی جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پائلٹ افسر راشد منہاس نے جہاز کا رُخ موڑنے کے لیے مزاحمت کی اور جہاز کا رُخ زمین کی جانب موڑ دیا اور انسٹرکٹر کی لاکھ کوشش کے باوجود جہاز بھارتی سرحد سے 32 میل کی دوری پر تباہ کر دیا۔

پائلٹ افسر راشد منہاس شہید نے اپنی جان کی قربانی دے کر جہاز کو دُشمن ملک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر مجاہد تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے راشد منہاس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس کی عظیم قربانی ہمت اور لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ راشد منہاس نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا، ان کا جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی افواج اور قوم کے لیے لازوال ترغیب کا باعث ہے۔

حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر, کا یومِ شہادت

Exit mobile version