Site icon MASHRIQ URDU

ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان عطا کردیا گیا

081321193910b08

ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان عطا کردیا گیا

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ اس موقع پر اُن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اُن کی معاشی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت سے نوازا گیا جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ماہرِ تعلیم سید عابدی کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا

یوم پاکستان:جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Exit mobile version