Site icon MASHRIQ URDU

دہشت گردی پر پالیسی نہیں ہمارے خلاف مقدمات پر زور ہے

378529 486931607

دہشت گردی پر پالیسی نہیں ہمارے خلاف مقدمات پر زور ہے

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جا رہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے کہا وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے۔ وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتِ حال پر توجہ نہیں دے رہا۔ دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں۔ بات چیت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ کہا کہ قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے۔ کارکردگی کچھ نہیں۔ میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کر دوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہو گی؟ کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی۔عمران خان کو سٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی۔ پختون خوا کی اپنی سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔

آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا گیا:گنڈاپور

Exit mobile version