Site icon MASHRIQ URDU

دہشتگردی کے خلاف مدد نہیں کی، فنڈز روک رکھے ہیں:بیرسٹر سیف

2479775 50667600

دہشتگردی کے خلاف مدد نہیں کی، فنڈز روک رکھے ہیں:بیرسٹر سیف

وفاقی حکومت نے مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں۔ دہشت گردی صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ خیبر پختون خوا پولیس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔ بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشتگرد حملوں کو پسپا کیا ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت پولیس اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

بنوں: 2 تھانوں اورچوکی پر حملہ

Exit mobile version