Site icon MASHRIQ URDU

دھرنے دینے والے مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش؟ سرفراز بگٹی

news 1709365551 9184

دھرنے دینے والے مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش؟ سرفراز بگٹی

کوئٹہ سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا۔ شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سرفرازبگٹی نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج اور دھرنوں کی کال دینے والے اس سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں؟ بے گناہ مزدوروں کے قتل پر معنی خیز خاموشی رکھنے والے کس کی حمایت کر رہے ہیں؟ خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کون کس کا سہولت کار ہے؟ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ جاری رہے گی اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ٹرین حملہ آوروں کی لاشیں ورثاء کو دے سکتے ہیں، سرفراز بگٹی

Exit mobile version