Site icon MASHRIQ URDU

دفعہ144: پنجاب میں پابندیاں عائد

دفعہ144:

دفعہ144: پنجاب میں پابندیاں عائددفعہ144:

صوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا۔

دفعہ144:

حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا۔ پرندے آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے خطرات کا باعث ہے۔

محکمۂ داخلہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایئرپورٹس اور گرد و نواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنائیں۔ محکمۂ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں پابندی کا اطلاق ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے اطراف 15 کلو میٹر تک ہوگا۔

دفعہ144: جلسے جلوس پر پابندی لگا دی گئی

Exit mobile version