Site icon MASHRIQ URDU

دفاع جاری رکھیں گے، مسلم امہ کی حمایت حاصل ہے، ایرانی سفیر

دفاع جاری رکھیں گے
دفاع جاری رکھیں گے، مسلم امہ کی حمایت حاصل ہے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملہ سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نےکہا کہ 13 جون کو امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات طے تھے، اس کے باوجود اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کیا اور ہمارے کمانڈرز، سائنس دانوں اور شہری آبادی کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کی ناجائز حکومت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیوکلیئر پروگرام پر حملہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دیئے جانے کے اعلان پر مذمت بھی کی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پہلے سے سخت مانیٹرنگ ہے، صہیونی کی ناجائز ریاست نے این پی ٹی کا ممبر ہونے کے باجود ایران پر حملہ کیا۔
دفاع جاری رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ ہمارے سپریم لیڈر نے اعلان کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ہمارے دفاع میں شامل نہیں ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے اوپر حملہ غزہ اور فلسطین سے متعلق واضح مؤقف رکھنے پر کیا گیا۔
انہوں نےکہا کہ آج صبح امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے امریکا نے اسرائیل کی مدد کی ہے۔
رضاامیری مقدم نے کہا کہ یو این چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں اور ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم اس جنگ میں بھی پہلی جنگوں کی طرح کامیاب ہوں گے، ہمیں مسلم امت کی حمایت حاصل ہے۔
https://mashriqurdu.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%b9%db%8c%d9%84-%db%81%d9%86%db%8c%db%81-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%aa%d9%84-%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%da%a9%db%8c/
Exit mobile version