Site icon MASHRIQ URDU

دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

880078 79636642

دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے۔ پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا۔ اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں واضح کیا تھا کہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ بریگیڈیر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی۔ سوشل میڈیا پر حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام دھرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو بالاکوٹ کی طرح سبکی اٹھانا پڑے گی۔

پہلگام فائرنگ، ہلاک افراد کی فہرست جاری

Exit mobile version