Site icon MASHRIQ URDU

دشمن کے خلاف اتحاد میں خان کو بھی شامل کریں، سلمان اکرم راجہ

1420120 7601336 06 updates

دشمن کے خلاف اتحاد میں خان کو بھی شامل کریں، سلمان اکرم راجہ

ٹورانٹو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عمران خان پر تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں تاکہ قوم یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے۔ ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بٹے ہوئے ہیں۔ ہم اپنی افواج کا ہر لمحے ساتھ دیں گے۔ ملک کے دفاعی نظام میں کوئی کمزوری نہیں آنے دیں گے۔ فارم 47 کے تحت قائم کیے گئے نظام کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے۔ نظام پر مسلط لوگوں کا کام ہے کہ وہ دشمن کے خلاف قوم کو متحد کرے مگر یہ اتحاد جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقیقت کو مان کر ہوگا، اس اتحاد میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو شامل کریں۔ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ عمران خان اسی سال رہا ہو جائیں گے۔ اس وقت پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔ سندھ میں پانی کا مسئلہ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی قابو میں نہیں جبکہ پنجاب میں بھی کسان اور مزدور ناخوش ہیں۔

عوام اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

Exit mobile version