Site icon MASHRIQ URDU

دسمبر 2024:حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا

1212573627f871d

دسمبر 2024:حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا, مجموعی طور پر قرض 71647 ارب روپے ہوگیا۔ روزنامہ پاکستان کی ویب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا۔ دسمبر 2024 تک حکومتی قرضوں کا اسٹاک 71647 ارب روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں حکومت کا قرض 9.9 فیصد بڑھا ہے۔  حکومت کا مقامی قرض سال 2024 میں 17.1 فیصد بڑھ کر 49883 ارب روپے ہوگیا۔ حکومت کا بیرونی قرض سال 2024 میں 3.7 فیصد کم ہو کر 21764 ارب روپے ہو گیا۔

قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیرِ خزانہ

0%

User Rating: Be the first one !
Exit mobile version