دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
محکمۂ انہار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 40710 کیوسک ہے اور اخراج 23810 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مئی کو بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا تھا۔ پانی کے شدید دباؤ کے باعث بھارت کو گزشتہ روز بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنا پڑا تھا۔