Site icon MASHRIQ URDU

دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی

River canal 1

دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی

ڈیلٹا میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی۔ پانی کی کمی سے سندھ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔

بدین کے گاؤں مصری ملاح میں زیر زمین پانی کھارا ہوگیا۔ مکین مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ منہ زور سمندر بھی آگے بڑھ گیا۔ 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل گیا۔۔کوٹری بیراج پرپانی کی قلت بھی 30 فیصد تک جاپہنچی، پانی کی آمد 4600 کیوسک جبکہ اخراج محض 190 کیوسک رہ گیا۔ پانی کی کمی سے کپاس کی بوائی کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے جبکہ خریف میں گنے اور چاول کی فصلوں کے بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال

Exit mobile version