دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریا سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
اس کے علاوہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے کابل میں نوشہرہ پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
