راولپنڈی:بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
