خیرپور: دو گروہوں تصادم، 3 افراد جان سے گئے
پولیس نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوراً علاقے میں پہنچ گئی۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سانحہ دونوں برادری کی پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔