خیرپور:والدین کی غفلت، بچہ گاڑی میں دم گھٹ جانے سے جان بحق
شادی کی تقریب میں آئے والدین سات سال کے بچےکو گاڑی میں ہی بھول گئے۔ بچہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا۔ حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے والدین حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں مشغول بالادی میں شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ بچے کو گاڑی میں نیند آنے کی وجہ سے اندر ہی چھوڑ گئے۔ گاڑی کے شیشے اور دروازے بند ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے بچہ انتقال کر گیا۔
https://mashriqurdu.com/%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%84%db%8c%db%81-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac-%da%a9%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%92-%d8%b4%d8%ae%d8%b5-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%da%86%db%81/