خیبرپختونخوا: مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں. بارشوں اور فلیش فلڈ سے سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 گھروں کو جزوی نقصان ہوا اور 6 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
خیبرپختونخوا: مون سون
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا۔ پی ڈی ایم اے نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور چارسدہ کو بھی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ ضلعہ انتظامیہ ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
سانحہ سوات: دریا کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند، غفلت برتنے پر 4 افسران معطل
خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کرکے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز دریائے سوات کی بے رحم بپھری موجیں ایک درجن سے زائد جانیں نگل گئیں۔ حکومت کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دریائے سوات کے کنارے مختلف مقامات پر 75 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے بیشتر افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے زندہ بچایا گیا۔
خیبرپختونخوا: مون سون
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ قائم کی گئی انکوائری کمیٹی ٹیم فلیش فلَڈ واقعے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور حکومتی کوتاہیوں اور ہدایات پرعملدرآمد کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کرکے 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی سفارشات تیار کرے گی۔
خیبرپختونخوا: مون سون
دوسری جانب محکمۂ سیاحت خیبر پختونخوا نے واقعہ کے بعد ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دریا کے کناروں پر موجود ہوٹل فوری طور بند کرنے کا حکم دیا ہے اور کناروں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں نئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے لیے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامی اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سانحہ سوات پر اجلاس: اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کے پیشِ نظر اہم اقدامات
خیبرپختونخوا: مون سون
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ذمہ داروں کےخلاف سکت قانونی کارروائی، دریا کنارے قانونی و غیرقانونی مٹی نکالنے کی سرگرمیاں فوری بند اور بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے اور مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا: مون سون
اجلاس میں سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کو بلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ دریا کنارے بیریئرز نصب کرنے کے اور سیاحتی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا: مون سون
اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تین دنوں میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس کے دوران دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا: مون سون