Site icon MASHRIQ URDU

خیبرپختونخوا: بلدیاتی نمائندوں کا گنڈاپور کیخلاف اڈیالا جیل کے باہر احتجاج

KP Protest

بلدیاتی نمائندوں کو اڈیالا جیل کے قریب ناکے پر روک دیا گیا تھا جس پر بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ روڈ دہاگل کے مقام پر احتجاج کیا اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے 3 سال سے ہمارے فنڈ روکے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو خط بھی لکھے، آج ان کے سامنے احتجاج کرنے آئے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ سال 2022ء میں صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ پاس کرایا، ترمیمی ایکٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں کے اختیارات ختم کر دیے گئے۔

Exit mobile version