Site icon MASHRIQ URDU

خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ

382484 819655750

خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ

شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی۔ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس دھرنا شروع ہوتے ہی حکومت کا سردار اختر مینگل اور ان کی ٹیم سے رابطہ ہوا۔ اتفاق ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی بھی سردار اختر مینگل کے ساتھ جا کر ملاقات کرے گی۔ حکومتی کمیٹی راستے میں ہی تھی اور واقعہ پیش آ گیا۔ خوش آئند بات ہے کہ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت کے لوگ محفوظ ہیں۔ سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اب بھی اپیل ہے کہ حکومت سے بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں۔ حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے۔

بلوچستان: لک پاس کے مقام پر دھماکہ

Exit mobile version