خواتین کے لیے قانون سازی کی، شہباز شریف
اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ فاطمہ جناح اور شہید بینظیر بھٹو کے نام تاریخ فراموش نہیں کر سکتی۔ قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اپنے کردار سے خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ کسی بھی سابق حکومت کے عوام کی فلاح کے منصوبوں کو بند نہیں کرنا چاہیے۔ ہر حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رہنا چاہیے۔