Site icon MASHRIQ URDU

خالدہ ضیا کے بیٹے کی 17سال بعد بنگلہ دیش واپسی

خالدہ ضیاڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے جلا وطن بیٹے طارق رحمان نے 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق  بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمٰن کا کہنا ہے کہ اِن کی وطن واپسی کا وقت اب آ گیا ہے، وہ بنگلہ دیش کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بی این پی کی حکومت بنی تو وزیرِ اعظم بننے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ  دیش میں انتخابات فروری 2026ء میں متوقع ہیں۔سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹانے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: "معرکہ حق” میں بھارت سے پاکستان کا 1 طیارہ نہ گرا

Exit mobile version