Site icon MASHRIQ URDU

خالدہ ضیاء کی حالت نازک،وینٹی لیٹر پر منتقل

خالدہ ضیاء

خالدہ ضیاء کی حالت نازک،وینٹی لیٹر پر منتقلخالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء شدید سانس کی تکلیف اور متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں.ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ ماہ 23 نومبر کو دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جہاں ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔

Exit mobile version