Site icon MASHRIQ URDU

حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال 91 برس کی عمر میں چل بسیں

جین گوڈالدنیا بھر میں حیوانی بقا اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے والی نمایاں شخصیت جین گوڈال 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جین گوڈال نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ افریقی جنگلات میں گزارتے ہوئے چمپینزیوں کے رویوں اور عادات پر تحقیق کی۔ ان کی ان تحقیقات نے قدیم انسان کی ممکنہ عادات و خصائل کو سمجھنے میں نئی راہیں کھولیں۔

جین گوڈال نے کئی اہم کتابیں تصنیف کیں جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جبکہ ان کے فیلڈ ورک پر مختلف دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں۔ ان کے مشاہدات اور مطالعات نے دنیا کو اس بات کا شعور دیا کہ چمپینزی کئی پہلوؤں میں انسانوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ان کی زندگی اور خدمات نے انہیں عالمی سطح پر جانوروں کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کی سب سے بڑی آوازوں میں سے ایک بنا دیا۔

کرکٹرز کے این او سی پر کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کا رابطہ

Exit mobile version